
اسلام آباد (ویب ڈیسک،فوٹو :فائل ) وزیر اعظم کے مشیر برائےخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو گیا ہے.
پاکستان کو3 سال میں 6 ارب ڈالرملیں گے۔
اتوارکو میڈیا سے گفتگوان کا کہناتھا کہ امیروں کیلئے سبسڈی ختم کرنا ہوگی،تین سویونٹ سے کم والے صارفین کیلئے216 ارب کی سبسڈی رکھی جائے گی،چند شعبوں میں قیمتیں بڑھانا ہوں گی،
انہوں نے کہا کہ مہینوں کے مذاکرا ت کے بعد آئی ایم ایف سےمعاہدہ طے پاگیا ہےاس معاہدے جو اسٹاف ایگریمنٹ کہا جاتا ہے،آئی ایم ایف کا فل بورڈ اسی کی منظوری دے گا ۔
عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ عالمی بینک اور ایشیائی بینک سےدوسے تین ارب ڈالراضافی ملیں گے،سماجی بہبود کیلئے180 ارب رکھے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب یہ حکومت آئی تو پاکستان 25 ہزار ارب روپے کا قرض لے چکا بہت سے معاملات پاکستان میں درست طریقے سے نمٹائے نہیں گئے ۔




































