
اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ حکومت اور ٹیکس دہندگان کے درمیان اعتماد کی کمی ہے ۔
ٹیکس جمع کرنے کیلئے وہ نظام نافذ کیا جائے گا جو دنیا میں ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر نظام کامیاب نہ ہوا تو میں بھی ناکام ہوجائوں گا۔ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے مستقبل میں معیشت کو نقصان پہنچے۔
شبرزیدی نے کہا کہ ہمارے پاس معیشت کی ٹرانزکشن کا ڈیٹا موجود ہے۔پاکستان میں جائز کاروبار کرنا مشکل اور غلط کام کرنا آسان ہے ۔




































