
لاہور(ویب ڈیسک :فوٹو: فائل )وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت چھوڑ دیں گے مگر این آر نہیں کریں گے، فضل
الرحمٰن صاحب نے ساری زندگی سیاستدانوں کو استعمال کیا، ہےشہبازشریف ڈیل کا ماہر آدمی ہے زرداری بھی شہباز کی طرح ڈیل کرلے گا۔
صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کےموقع پر گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام ملک توڑنے کے مترادف ہے جمہوری نظام ہی چلنا چاہیے،عمران خان کی حکمرانی پر گرفت مضبوط ہو رہی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہےشہبازشریف ڈیل کا ماہر آدمی ہے زرداری بھی شہباز کی طرح ڈیل کرلےگا۔ آصف زرداری کو بھی ڈیل ڈھیل کےقریب دیکھ رہا ہوں ان کا عمران خان کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے کہاتھا واپس آ جائوں گا لیکن اس نے یہ نہیں کہا کون سے بجٹ سے پہلے واپس آئیں گے، نوازشریف یا شہبازشریف تو نہیں زرداری پیسےدے سکتا ہے،ڈیل آگے چلی گئی ہے۔ مشکل وقت آئےگا پیپلزپارٹی بلاول کو استعمال کررہی ہے۔




































