
لاہور:احتساب عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک کی توسیع کردی۔
آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں انہیں پیرکی صبح عدالت میں پیش کیا گیا ،جہاں کیس کی سماعت ہوئی .
عدالت کی جانب سے کیس کی صورتحال سے متعلق استفسار پر نیب حکام نے کہا کہ علیم خان کی بیرون ملک سے جائیدار کا ریکارڈ ابھی آنا ہے،جب کہ نیب دیگر شواہد جمع کرنے کیلئے کام کررہا ہے۔
نیب حکام کا کہنا تھا کہ علیم خان کے خلاف ریکارڈ ترتیب دینے کیلئے وقت درکار ہے۔نیب کی جانب سے استدعا کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے تھریک انصاف کے رہنما کے ریمانڈ میں 27 مئی تک کی توسیع دے دی۔














