
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،فوٹو:فائل ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے
کیلئے کیا گیا۔
وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایسی مذموم کارروائیاں بالخصوص بلوچستان میں دہشت گرد حملے اس علاقے کی ترقی اور یہاں جاری منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے دہشتگردوں کے ایجنڈے کو ناکام بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں حملے علاقے کی ترقی اور جاری منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، دہشتگردوں کے مذموم ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔














