
کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو:فائل )سندھ ہائیکورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم شارخ جتوئی کی سزائے موت کو
عمر قید میں تبدیل کرنےکا حکم سنادیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہراورجسٹس نظراکبرپرمشتمل خصوصی بینچ نے کیس میں مجرم شاہ رخ جتوئی ،سراج تالپورودیگر کی سزآوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کی ۔
دوران سماعت مدعی کے وکیل محمود عالم رضوی ایڈووکیٹ نےعدالت کو بتایا کہ مقتول کے والد اور مدعی مقدمہ کا انتقال ہوچکا ہے ،،پسماندگان میں بیوہ اوردوبیٹیاں ہیں ،تینوں اس وقت بیرون ملک ہیں اور عدالت آنا نہیں چاہتیں ،رجسٹرار سمیت کوئی بھی نمائندہ انتر نیٹ پر اسکائپ کےذریعے اس کی تصدیق کرسکتا ہے،برطانیہ میں پاکستانی میڈیا موجود ہے یہ کواتین سوشل میڈیا سے خوف زدہ ہیں ۔
عدالت نےشاہ رخ جتوئی اور دیگر کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزمان شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا جب کہ مرتضیٰ لاشاری اور سجاد تالپور کی عمر قید برقرار رکھنے کا حکم دیا ۔یادرہے کہ دسمبر 2012 کو معمولی تنازع پر شاہ رخ جتوئی نے ساتھیوں کیساتھ مل کر شاہ زیب کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ۔




































