
کراچی( رنگ نوڈاٹ کام )پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ حکومتِ سندھ کی جانب سے دستیاب علاج معالجے
سہولتوں ملک بھرسے آنے والےمریض بھی اس مستفید ہورہے ہیں۔
پی پی چیئرمین کا حکومت سندھ کی جانب سےصحت سے منسلک معاملات پربلاول ہاوَس میں منعقدہ بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ وبائی اور دوسرے پھیلنے والے امراض کی روک تھام کے لیےاقدامات یقینی بنائے جائیں۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،صوبائی وزراء ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو اورمرتضیٰ وہاب کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔
بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ این آئی سی وی ڈی اسپتال کا نیٹ ورک سندھ کے بالائی،زیریں اور وسطی علاقوں میں عوام کو عالمی معیار کی صحت کی سہولیات 24 گھنٹے فراہم کر رہاہے،جبکہ ملک کے چاروں صوبوں کے ساتھ آزاد جموں و کشمیر اورگلگت بلتستان سے آنے والے مریض بھی ان سہولیات سے مستفید ہو رہےہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کو فنڈز کی کم فراہمی کے باوجود عوام کو صحت کی سہولتیں ان کی دہلیز پر پہنچائی جائیں ۔














