
کراچی(رنگ نوڈاٹ کام ) دارالصحت اسپتال کی او پی ڈی سمیت دیگرشعبوں کوسیل کردیا گیا۔
سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کی جانب اسپتال کی اوپی ڈی اور دیگر شعبہ جات کو سیل کیا گیا اسپتال کی اوپی ڈی سیل کیےجانےکیخلاف ملازمین نےاحتجاج کیا۔احتجاج کےسبب ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف او پی ڈی ڈپارٹمنٹ کو سیل کیا گیا ہے۔چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ٹیپو سلطان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارالصحت اسپتال کی او پی ڈی کو سیل کیا گیا ہے،اسپتال میں نئے داخلوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
فی الحال زیرعلاج مریضوں کوباہرنہیں نکال سکتے۔ مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کرنے کیلئے 48 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔
سی ای او ہیلتھ کمیشن کے مطابق ٹیم وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر دارالصحت اسپتال کو سیل کرنے پہنچی تھی، اسپتال کے میڈیکل اور ڈینٹل شعبے کی او پی ڈیز کو سیل کردیا ہے۔














