عراق سے پاکستانی کی میت لانے کیلئے اقدامات جاری ہیں

اسلام آباد: عراق میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق پاکستانی زائر کی میت کو وطن لانے کے اقدامات کر رہے ہیں ۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ21اپریل کو عراق کے شہر سمارا کے قریب پاکستانی زائرین کی بس چیک پوسٹ سے ٹکراگئی تھی ،اس بس میں 51زائر سوار تھے ،حادثے میں 

ایک پاکستانی زائر جاں بحق 2زخمی ہوگئے ۔ترجمان نے کہا کہ عراق میں پاکستانی مشن اس حوالے سے کام کررہا ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے جاں بحق پاکستانی شہری کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی ہے