
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کی مرد کوعورت کہنے سے مرد کو کچھ نہیں ہوگا ،یہ بچیوں کیلئے پیغام ہے کہ وزیراعظم کہہ رہے
ہیں کہ عورت گالی ہے
قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہنا تھا کہ ون یونٹ یا صدارتی نظام نافذ کیا گیا تو ملک ٹوٹ جائے گا ،حکومت قرضے لے کر خوشیاں منارہی ہے ۔غیریب کو کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا ،ٹیکس ایمنسٹی اسکیم امیروں کیلئے ہے اور انہیں فائدہ پہنچا کر غریبوں کا حق ماراجا رہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگرعمران خان سمجھتی ہیں کہ وہ اس قسم کا بیان د ے کرکسی کی توہین کر رہے ہیں تو دراصل وہ اپنی ہی تضحیک کررہے ہیں۔




































