چین کےساتھ ریلوے ،توانائی میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں

بیجنگ ( ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان  نےکہا ہے کہ چین کے ساتھ  ریلوے ،توانائی اورآئی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ چاہتے ہیں ،پاکستان غیرملکی سرمایہ

کاروں کو پرکشش مواقع فراہم کرہاہے۔

یہ بات انہوں نےدوسرے دوسرے بیلٹ اینڈروڈ فورم 2019 کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا ،وزیر اعظم عمران خان  کا کہتا تھا کہ روڈ فورم سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،اقتصادی ترقی کیلئےنجی شعبےکی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے،، سی پیک کے اگلےمرحلے میں خصوصی اقتصادی زونز کا قیام ہوگا، ،  خطےمیں امن واستحکام کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔

وزیر اعظم نے تمام شرکا کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت  دی ، ماحولیاتی تغیرات کے منفی اثرات روکنے کے اقدامات کرنا ہوں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 4 روزہ سرکاری دورے پر چین کے دورہ پر ہیں ۔