
اسلام آباد(ویب ڈیسک ، فوٹو : فائل)مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت افرادکے نام ای سی ایل میں
شامل کر دیےگئےہیں ۔شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے نام قومی احتساب بیورو کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیے گئے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ای سی ایل میں شامل کیے گئے ناموں میں چیئرپرسن اوگرا اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے سابق ایم ڈی کے نام بھی شامل ہیں
سابق وزیر اعظم پر اختیارات کے ناجائز استعمال، قواعد و ضوابط کے خلاف من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دیینے کے الزمات ہیں ،تحقیقات کے دورا ن شاہد خاقان عباسی نیب کی عدالتوں میں بھ پش ہو چکے ہیں ۔




































