
بیجنگ ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےسی پیک ٹرانزیکشن نہیں پورے معاشرے کی تبدیلی کیلئے ہے ، گوادر بندرگاہ سے چین کو تجارت کیلئے
آسان اور چھوٹا راستہ میسر آسکے گا ۔
بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی گول میز کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے ثقافتی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ِ۔ِڈیجیٹل رابطوں کابڑھا نا ہوگا ،چین کا ابتدائی شراکت دار بننا پاکستان کے لئے قابل قدر ہے،
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورچین کے درمیان خصوصی اقتصادی زون قائم کیے جارہے ہیں ۔نوجوان نسل اپنی ہنر مندی اور مہارت سے عالمی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔موٹر وے، ہائی ویز اور ریلوے کا نظام بہتر بنا رہے ہیں۔خوش قسمتی ہے کہ چین کے شراکت دار ہیں۔














