
اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی نے فوری طورپر حکومت گرانے کی تحریک کاحصہ نہ بننے کافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے حکومت گرانے کیلئے کسی بھی تحریک کا حصہ نہ بننے کے فیصلے کے تحت پارٹی کوجنوبی پنجاب میں ٹرین مارچ سے بھی روک دیا۔
آصف زرداری نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کوسیاسی شہید نہیں بننے دیں گے،جمہوریت کےخلاف کسی بھی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زر داری نے کہاکہ حکومت گرانے کے بعد انتخابات کی کیا گارنٹی ہے؟۔ آصف زرداری نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کوبھی دوٹوک جواب دے دیا۔




































