بلین ٹری سونامی رپورٹ سیاسی سازش ہے،فردوس عاشق

 اسلام آباد( ویب ڈیسک )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی کے بارے میں

رپورٹ سیاسی سازش ہے۔

 ووٹوں کی گنتی سے شکست خوردہ اور مایوس عناصر درختوں کی گنتی کرکے سیاسی نشہ پورا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور اس میں بھی انہیں شکست ہوگی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عدالت میں درخواست سےظاہر ہوا اور بلی تھیلے سےباہر آ گئی ہے۔ ساری دنیاجانتی ہے کہ درختوں کے معائنے کیلئےوہ لوگ گئے جو عمران خان کے بدترین سیاسی مخالف ہیں۔

بلین ٹری سونامی کے بارے میں اپوزیشن ارکان کی نام نہاد رپورٹ خیبرپختونخوا میں پولیو ڈرامے کی طرز پر ایک اور ڈرامہ ہے،

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس سیاست کرنے کے لئے اور کچھ نہیں بچا اس لیے انہوں نے درختوں کا بہانہ بنالیاہے۔