فاصلے سمٹ گئے،وزیراعلیٰ کی گورنرسندھ سےملاقات

کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں فاصلےسمٹ گئے ۔گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  

گورنرہاؤس میں ملاقات کی ہے،دونوں رہنماؤں نے ورکنگ ریلیشن شپ کوبہتربنانے پراتفاق کیا ہے۔

 وفاق اورسندھ حکومت بالخصوص تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کےاختلافات اورتحفظات کے خاتمہ اورعوام کے وسیع ترمفاد میں باہمی رابطوں کو مزید مؤثربنانےکی ضرورت پراتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں صوبائی وزیرلوکل گورنمنٹ سعید غنی،صوبائی وزیرایکسائزمکیش کمارچاؤلہ اوروزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات مرتضی وہاب موجود تھے جبکہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی اورپی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔

طویل دورانیے کی ملاقات میں دونوں جانب سے  گلے شکوے  کیے گئےاور اس امرپراتفاق کیا گیا کہ عوام کی بہتری کیلئے وفاق اورسندھ حکومت کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتربنایا جائے۔