جنوبی پنجاب کےمسائل حل کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

ملتان (رنگ نو ڈاٹ کام )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کےمسائل حل کریں گے،پی ٹی آئی حکومت خدمت کا مشن لےکراقتدار میں

آئی ہے۔ملتان میں ایک ہزاربیڈ ز پر مشتمل نشترٹو کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق صحت اور تعلیم کو ترجیح پررکھا گیا ہے،جنوبی پنجاب کے مسائل حل کریں گے،ملتان میں صحت کا میگا پروجیکٹ نشتر ٹو 6ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر2ارب ، 50 کروڑ روپے کا بجٹ جاری کر دیا گیا ہے۔سابق وزیراعلیٰ عوامی خدمت کی بجائے ذاتی تشہیر پر توجہ دیتے تھے۔70سال کا سفر صرف 7ماہ میں کردکھایا ہے۔

۔ وزیر اعلیٰ نے کہا  جنوبی پنجاب میں 7 ارب سے صحت کے 10 منصوبے مکمل کئے جائیں گے، پہلے فیز میں نشتر ٹو 500 بیڈز کا اسپتال ہوگا،دوسرے فیز میں 1000 کا ہوگا جبکہ بعد ازاں میڈیکل کالج، نرسنگ کالج اور پیرا میڈیکل کالج بھی تعمیر کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نےمزید کہا آئندہ بجٹ کے فوری بعد سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کو قیام عمل میں لایا جائے گا۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ  سابق حکومتوں نے جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا ۔