بھارت سے ہجرت کرکے آنیوالے سندھ کے اصل وارث ہیں

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کےکنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک کیلئے ہم نے 20لاکھ جانوں کی قربانی دی ،اپنی زمینیں ،گھر بارچھوڑے،آگ

اورخون کے دریا عبور کر کےاس وطن کوحاصل کیا۔

یہ بات انہوں نے جناغ باغ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہی،وزیر آئی ٹی ڈاکٹر خالد مقبول کا کہنا تھا کہ اس سازش کو پیپلز پارٹی کے ذریعے پورا کیا گیا،ریاست سنجھ چکی ہے کی مہاجروں کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ،1970سے پہلے پاکستان کوریا اورجرمنی کوقرضے دیتا تھا،وہ ابھرتا ہوا پاکستان تھا ،پاکستان بنانے والوں کو اس کی سزادی گی۔

عامر خان نے کہا  کہ بھارت سے ہجرت کر کے وطن آنے والے سند ھ کے اصل وارث ہیں۔1970سے قبل ملک میں دو صوبے ایسٹ پاکستان اور ویسٹ پاکستان تھے،آج صوبائی خود مختاری کے نام پرشہری سندھ کو تباہ کردیا گیاہے،انہوں نے کہا کہ میرے والدین کی زمین پر وڈیرے قابض ہیں ،وڈیروں اور جاگیرداروں سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔