
بیجنگ: پاکستان اور چین کےما بین ریل ٹریک اپ گریڈیشن کامعاہدہ طے پا گیا،
معاہدے پرپاکستان کی جانب سے وزیرریلوے شیخ رشید احمد ،چین کی جانب سے پاکستان میں متعین
چینی سفیرمآب یاؤجنگ نے پریلمنری منصوبے کےمعاہدے فیز ون پشاورتاکراچی پردستخط کیے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان اوران کے چینی ہم منصب لی چی کیانک موجود تھے۔
پشاور،کراچی ایل و ن منصوبہ آئندہ سال مکمل کیا جائےگااور اس کے تحت 1875 کلومیٹر ٹریک کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔














