
بیجنگ (ویب ڈیسک ،فائل فوٹو )وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ چین کے ساتھ زراعت کےشعبے میں تعاون چاہتےہیں۔حکومت جلد معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرے
گی۔دنیا ماحولیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے،پاکستان اس کے اثرات سے بچنے کیلئے اقدامات کررہا ہے۔
بیجنگ میں پاک چین تجارت وسرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم کا کہناتھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سےپوری دنیا متاثرہو گی،پاکستان میں امن ہےچینی سرمایہ کاروں کویہاں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں،سرمایہ کاروں کو سہولتیں دیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن ناگزیر ہے،پاکستان اورچین کی اقتصادی راہداری شراکت داری میں بدل چکی ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں دیگر ممالک بھی شریک ہوں گے،وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ پانچ سال میں10 ارب درخت لگائیں گے۔




































