
کراچی(رنگ نو ڈاٹ کام ) پاک سرزمین پارٹی کےچئیرمین سیدمصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی امن اورجمہوریت پسند جماعت ہے،پی ایس پی کانظریہ
ہی حقیقی تبدیلی اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔
کوئٹہ کےتین روزہ دورے کےآخری روز چئیرمین پاک سرزمین پارٹی ،صدر انیس قائم خانی اور وائس چیئرمین اشفاق منگی نے پاکستان ہاوس کوئٹہ کا دورہ کیا۔
انہوں نےمختلف سیاسی رہنماؤں، معززین، نوجوانوں کے وفود اور ذمہ داران و کارکنان سے بھی ملاقاتیں کیں۔معروف سیاسی شخصیت حاجی امیرحمزہ نےسید مصطفی کمال،انیس قائم خانی سےملاقات کی اور پاک سرزمین پارٹی کےفکروفلسفے سے متاثر ہوکرپی ایس پی میں شمولیت کااعلان کیا۔
مصطفیٰ کمال نے کہاکہ پی ایس پی کا فکر فلسفہ آج کراچی سے نکل کر پورے پاکستان سمیت ملک کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے اور لوگ جوق در جوق ہمارے بھائی کو بھائی سے ملانے اور امن پرستی کے نظریہ سے متاثر ہو کرہم سےجڑرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کاوزیراعظم جی ٹی روڈ سےنشستیں جیت کروزیراعظم بن جاتاہے،یہی وجہ ہےکہ چھوٹےصوبوں میں احساس محرومی جڑپکڑتا ہے،کیونکہ وزیراعظم کی توجہ پورے ملک پرنہیں ہوتی۔اسی لیے ملک میں قومی اسمبلی کی نشستیں چاروں صوبوں میں برابرہونی چاہئیں۔














