
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا ہے کہ اگر حکومت ناکام ہوگئی ہے تو ہمارا کوئی قصور نہیں ہے، ن لیگ
خیبر پختونخوا کےصدر امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری مذمت کرتے ہیں
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نیب کے بعد ایف آئی اے اوروزارت داخلہ بھی سیاسی انتقام کے میدان میں اتری ہے۔امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری کو اسے سیاسی انتقام نہ کہیں تو اور کیا کہیں؟ ،
انہون نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہماری مکمل زبان بندی ہے،قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے ریکوزیشن جمع کرادی ہے ،ملک میں دہشت گردی کی لہر اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر بحث کرائی جائے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے جو ایمنسٹی اسکیم دی وہ بری تھی آج جو دی وہ ٹھیک ہے؟،ٹیکس چوروں کو چھٹی دیدی گئی ہے، سابق وزیر اعظم نے کہاکہ عمران خان کے وزیر سیاسی انتقام کی کارروائیوں میں مصروف ہے ،
انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کی کارروائیوں پر ہم مذمت کرتے ہے،انہوں نے کہا کہ ،ملک میں دہشت گردی کی لہر اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر بحث کرائی جائے۔














