پاکستان پیپلزپارٹی نےایمنسٹی اسکیم کومسترد کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی نےعمران خان کی کالا دھن سفید کرنےکی ایمنسٹی اسکیم کو مسترد کردیا۔

 نفیسہ شاہ نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ کالےدھن کو سفید کرنےکی اسکیم عمران خان کا سب سےبڑا یوٹرن ہے، جس فالودے والے کے اکاؤنٹ پر تنقید کرتے تھے، عمران خان اسی کو قانونی تحفظ دے رہے ہیں۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمان کا اجلاس ملتوی کرکے آرڈیننس کےذریعے ایمنسٹی اسکیم مسلط کی جارہی ہے۔ بے نامی ویراعظم دراصل اپنے بے نامی فنانسرز کو ایمنسٹی اسکیم دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کو ڈاکوؤں کی اسکیم قرار دینے والے عمران خان نے آج سب سے بڑا یوٹرن لیا ہے۔