کراچی میں تیزہواؤں،بارشوں کی پیشگوئی

کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام )محکمہ موسمیات نے بدھ سے کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

ممکنہ بارشوں سےدرجہ حرارت مزید 4 سے 6 ڈگری تک کم ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بدھ سے کراچی سمیت مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی اورموسلادھار بارشوں کا سلسلہ بدھ سے ہفتے تک  جاری رہنے کاامکان ہے

۔جمعرات سے بارشوں کےسلسلے میں تیزی آئےگی،بارش سےدرجہ حرارت مزید4سے 6 ڈگری تک کم ہوجائے گا۔ کر اچی میں سورج اوربادلوں میں آنکھ مچولی کاسلسلہ منگل کو بھی جاری رہا

،شہرکادرجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوامیں نمی کا تناسب61 فیصد ریکارڈ کیا گیاجبکہ ہوائیں21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں۔ ملک کے بالائی علاقوں سمیت کشمیر،گلگت میں بھی بادل جم کربرسیں گے۔