وزیراعظم،آرمی چیف ملاقات،سیکورٹی صورتحال پر گفتگو

 اسلام آباد(ویب ڈسیک ،فوٹو:فائل ) وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔

اس موقع پر ملک کی سیکورٹی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزیراعظم ہائوس کے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات وزیراعظم ہائوس میں ہوئی جس میں ملکی سلامتی کے امور اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔