
لاہور(ویب ڈیسک ،فوٹو:فائل)سابق وزیراعظم نوازشریف نےکہا ہے کہ ن لیگ اب مہنگائی پر خاموش نہیں رہے گی،عوام اب اپوزیشن کی جانب
دیکھ رہے ہیں۔
کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈالرمہنگا ہوگیا ہے،ڈالر کی خبربڑھ کرمیں بہت پریشان ہوتا ہوں۔ایمنسٹی اسیکم کو برابھلا کہنے والے اب یہ اسکیم کس منہ سے لارہے ہیں ۔
نوازشریف نے کہا کہ عوام کوریلیف دینے کی حکومت کی نیت نہیں ،ن لیگ کے رہنما وکارکن عوا کی آواز بنیں،انہوں نے پارٹی منصب سنبھالنے والوں کو مبارک باددی اور
جیل واپسی پر ریلی نکالنےوالے کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔
ادھرجیل کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں غریب کا رہنا مشکل ہو گیا ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ لوگ اب اپوزیشن کی جانب دیکھ رہے ہیں، آئندہ چند روز میں قوم کو نئے سرپرائز ملنے والے ہیں۔مانگے تانگے کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔














