
ملتان (ویب ڈیسک )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈالرکی قیمت بڑھنے کی وجہ امریکا اور چین کےدرمیان معاملات ہیں۔
گورنراسٹیٹ بینک کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈالر کے ریٹ کو دیکھیں۔
۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کے حوالے سے اسٹیٹ بینک خود مختارہےاوراسٹیٹ بینک کےگورنر کی بنیادی ذمہ داری ہےکہ وہ ڈالر کی قیمت کو دیکھیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں روپے کی قدر کا گرنا اور ڈالر کی قیمت کے بڑھنے کا مشیرخزانہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ قیاس آرائیوں پربات نہیں کرنی چاہیے،ٹھوس شواہد کے ساتھ بات کر نی چاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی کبھی حکومتی عہدے پرنہیں رہے۔














