
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان موجودہ حکومت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے جامع اورمربوط
پروگرام ’’وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام ‘‘کی اصولی منظوری دےدی۔
وزیر اعظم عمران خان نے ’’وزیرِ اعظم کامیاب جوان پروگرام ‘‘کےسلسلے میں وزیر اعظم آفس میں منعقد ہونیوالے خصوصی اجلاس کی صدرات کی،
معاون خصوصی محمد عثمان ڈار نے وزیر اعظم عمران خان کو وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام اور اس کے تحت نوجوانوں کے لئے کیے جانے والے مختلف اقدامات پر بریفنگ دی۔
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ماضی میں کثیر رقوم خرچ کرنے کے باوجود بھی کوئی مربوط اور مناسب حکمت عملی نہ ہونے کے سبب نوجوانوں کے لئے شروع کیے جانے والے پروگراموں سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔














