اپوزیشن عیدکےبعد نکلے،لگ پتاجائےگا،شیخ رشید

لاہور(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نےکہا ہے کہ عمران خان چوروں کی بھل صفائی کررہے،اپوزیشن

عید کے بعد باہر نکلےانہیں لگ پتہ جائےگا۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ اگرانہیں باہر جانے کی اجازت دی جائےتواپوزیشن اتحاد ایک گھنٹہ میں ختم ہو جائے گا۔شریف برادران مرجائیں گےلوٹ مار کا پیسہ واپس نہیں کریں گے،لیکن آصف زرداری میں حوصلہ ہے۔، اگر انصاف نہ ہوا تو ملک میں خانہ جنگی ہو گی۔

شیخ رشید نےکہ کراچی سرکلر ریلوے سے تجاوزات ہٹانے کےلئے سپریم کورٹ نے پندرہ روز کی مہلت دی ہے لیکن اس میں ایک مہینہ لگے گا۔ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ مہنگائی ہوئی ہے ، ڈالر اوپر گیا ہے ، تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن سابقہ حکمرانوں نے یہ سارا گند کارپٹ کے نیچے چھپا کر رکھاہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ،عید الفطر پر5خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی ،گریڈ 20اور21کے افسر وں سے مایوس ہوں اور نچلے گریڈ کے افسران کو ذمہ داری دے رہا ہوں۔ ٹریک کی دیکھ بھا ل کے معاملات کو آئوٹ سورس کرنے جارہے ہیں ۔ اب لاہور ہیڈ کوارٹرمیں دو روز بیٹھا کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ بدھ کو ٹرین کے ذریعے سکھر جائوں گا اور پیر کوکے سی آر سے تجاوزات ہٹانے کا جائزہ لینے کےلئے ٹرالی کروں گا۔ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کی جائے گی۔