
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام ) اندرون ملک سے کئی ٹرینیں تاخیر سے کراچی آمد کی وجہ سے روانگی میں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ منگل کو
قراقرم ایکسپریس 3.30 بجے کے بجائے شام 4.45 بجے ، کراچی ایکسپریس 4.30 کے بجائے شام 6.15 بجے جبکہ سکھرایکسپریس 10.15 کے بجائے رات 11 بجے کے بعد روانہ ہوئی جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔














