
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مریم نواز کو بیمار والد سے نہ ملنے دینا ناقابل
برداشت سلوک ہے۔ سلیکٹڈ حکومت باپ بیٹی کو ملنے سے روک کر کیا پیغام دے رہی ہے؟
اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مریم نواز کو بیمار والد سے نہ ملنے دینا ناقابل برداشت سلوک ہے،
سلیکٹڈ حکومت باپ بیٹی کو ملنے سے روک کر کیا پیغام دے رہی ہے؟ ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور مریم نواز کو نواز شریف سے ملنے کی اجازت دے،۔
انہوں نے کہا کہ جب بات انسانیت کی ہو تو سیاسی اختلافات بالائےطاق رکھ دئیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے انسان بنو، پھر حکمران بنو۔














