مریم کو نوازشریف سےملاقات کی اجازت نہ ملی

 لاہور( ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہےاورکہا ہے کہ

نوازشریف کی حالت خطرے میں ہے،مگرانہیں ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

ٹویٹربیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد نواز شریف کی طبیعت کے بارے میں جاننےکے لیے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل گئی تھیں، تاہم جیل حکام نے انہیں ان کے والد سے ملنے نہیں دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ جو کچھ ان کے ساتھ لوگ کر رہے ہیں، کل کو انہی لوگوں کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔اس حوالے سے مریم نواز کہا کہ میاں صاحب کی طبیعت پوچھنے گئی تھی مگر انکار کر دیا۔ یاد دہانی ضروری ہے کیونکہ مکافات عمل اٹل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ہم پر آج بیت رہی ہے کل آپ پر بھی بیتے گی ۔مریم نواز نے مزید کہا تھا کہ نوازشریف کو تو قید کرسکتے ہواس کے نظریئے کونہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ نظریہ کبھی ہارنہیں سکتا،اس کوکامیاب ہی ہونا ہے انشااﷲ۔۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا نظریہ آئین، قانون، عوام اور ووٹ کی حکمرانی ہے۔

آج یکم شوال،پاکستان میں عیدالفر منائی جارہی ہے