جلالپور پیروالا میں د س افراد کو قتل کردیا گیا

ملتان(نمایندہ رنگ نوڈاٹ کام) ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں فائرنگ کر کے دس افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

عیدالفطر کے روز ہونے والے واقعے سے علاقہ سوگ میں ڈوب گیا،واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتا یا جاتا ہے ۔پولیس کے مطابق کا واقعہ جلالپور پیروالہ کے نواحی گاؤں جعفریں میں پیش آیا جہاں  ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے د س افراد کو مارڈالااور فرار ہو گئے۔

 عینی شا ہدین کا کہنا ہے کہ تمام افرادعید کی نماز پڑھ کر گھر لوٹ رہے تھے کہ ملزمان نے انہیں نشانہ بنایا۔

واقعہ میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ آئی جی  پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی ہے ۔