
کراچی (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نےکہا ہے کہ سندھ بھر میں زیرزمین پانی آلودہ ہوچکا ہے، حکومت سندھ زیرزمین پانی
کوقابل استعمال بنانے کیلئے ماہرین سےرابطے میں ہے اور مشاورت کررہی ہے۔
یہ بات آئندہ مالی سال کی ترقیاتی اسکیموں کوحتمی شکل دینےکےحوالے سے منعقدہ اجلاسوں کی صدارت کرتےہوئےکہی،
اجلاس میں صوبائی وزیربلدیات سعید غنی،چیئرپرسن پی اینڈ ڈی ناہیدشاہ، سیکریٹری پی ایچ ای روشن شیخ،سیکریٹری بلدیات خالدحیدر شاہ، اسپیشل سیکریٹری خزانہ آصف جہانگیر، ممبر (سروسز) پی اینڈ ڈی فتاح تنیو،محکمہ پی ایچ ای کے چیف انجنیئر اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں ماسوائے چند اضلاع کے زیر زمین پانی جو استعمال ہوتا ہےوہ میٹھا اورتازہ ہے،مگر وقت گزرنے کےساتھ ساتھ اسکا معیارخراب ہوتاجارہاہے،جس کےنتیجے میں حکومت نے اسے آراو پلانٹ پر منتقل کیا تاکہ دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی ضروریات سے نبردآزما ہوا جاسکے ۔
انہوں نے کہا کہ ان مسائل کا واحد حل زیر زمین پانی کا معیار بہتر بنانے کے لیے سائنٹیفک اپروچ کو اختیار کرنے میں ہے جس کے لیے نئے ورلڈ بینک کو دیگر اینجنسیوں کے ساتھ کام کررہا ہوں تاکہ زیر زمین پانی کی بحالی اور اسے ریفریش کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ وضع کیا جاسکے۔














