
اسلام آباد ( ویب ڈیسک )معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب کو وطن واپسی پر جی آیاں نوں۔
شہبازشریف واپس آتے ہوئے اسحاق ڈار کو لے آتے تو قانونی تقاضہ پورا ہوجاتا۔بیٹے اور داماد کو بھی لے آتے تو قانون کا تقاضا پورا ہوجاتا۔دوہفتےکی ریلیف کو دو ماہ کی چھٹی میں تبدیلی کے بعد واپس آرہے ہیں۔
شہبازشریف این آراو کی کوشش میں لندن کی سڑکیں ناپتے رہےہیں ۔وہ لندن کی سڑکوں پر برق رفتاری سےچلنے پھرتے نظر آئےتھے۔سڑکوں پر اس طرح چلنے پھرنے سے لگتا نہیں تھا کہ انہیں کوئی تکلیف ہے۔امید ہے اب بیرون ملک نہیں جائیں گے عدالتوں میں حاضری دیں گے ۔




































