آصف زرداری کا طبی معائنہ ،میڈیکل بورڈنے فٹ قراردیدیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک )پی پی کےشریک چیئر مین آصف زرداری کا میڈیکل چیک اپ مکمل کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کوطبی لحاظ سےفٹ قراردیا ہے ۔ میڈیکل بورڈ نے تقریباً 2گھنٹے آصف زرداری کا طبی معائنہ کیا۔

میڈکل آصف علی زرداری کا شوگر لیول 170ہے ۔بلڈ پریشر 80اور 130ہے ۔دل کی دھڑکن 88ہے۔ ٹیم نے آصف زرداری کے ٹیسٹ تجویز کردئیے ۔

سابق صدر  آصف زرداری کےآج خون کے نمونے لئے جائیں گے۔مختلف ٹیسٹ کرنے کیلئے لیبارٹری کا سامان نیب راولپنڈی منگوایا جائے گا ۔ دوسرے طبی معائنے کے بعد مزید ادویات تجویز کی جائیں گی۔دوسرے طبی معائنے کے بعد انہیں نیب عدالت لے جایا جائے گا۔