
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )سابق صدروپاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف
شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
لاہور،سکھر،گوجرانوالہ ،حیدرآباد،نوشہروفیروز،لاڑکانہ ،نواب شاہ سمیت دیگرشہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے،اس موقع پرکارکنان نے ٹائرنذرآتش کیےاورنیب کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
مظاہروں سےخطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی گرفتاری کے ذریعے پیپلزپارٹی کو ڈرایا اوردھمکایا نہیں جاسکتا،انہوں نے کہا کہ حکومت انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔














