آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زرداری کو پکڑا گیا،بلاول بھٹو

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پیپلزپارٹی کےچئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری بہانہ ہے،اٹھارویں ترمیم، جمہوریت اور

آئین نشانہ ہیں۔ پارٹی کی صوبائی تنظیموں کو حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کےاجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت  کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کےچئیرمین نےکہاہے کہ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے پکڑ دھکڑ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام دوست بجٹ لائیں چاہیں مجھے گرفتار کر لیں اگر عوام دشمن بجٹ ہوا تو بتائیں گے کہ احتجاج کیا ہوتا ہے۔۔ دمادم مست قلند ہوگا میں آرہا ہوں

بلاول بھٹو نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زرداری کو پکڑا گیا ہے جس کی پیپلزپارٹی مذمت کرتی ہے ۔مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہوا ہے جس طریقے سے صوبائی خودمختاری اور بجٹ آئی ایم ایف کو سرنڈر کیا گیا ہے، حکومت ایک سلیکٹڈ اپوزیشن اور سلیکٹڈ عدلیہ چاہتی ہے۔

عوام دشمن بجٹ آیا تو مخالفت کریں گے، ہمیں دبا کر ہماری زبان بندی نہیں کی، انہوں نے کہاکہ ۔ انہوں نے کہاکہ اب ٹائم ہے پیپلزپارٹی کے منشور میں بھی ہے کہ عدلیہ میں اصلاحات کرے اس کے لئے پیپلزپارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی

انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں کا وعدہ جھوٹا نکلاہے۔ ہم نے کبھی حکومت گرانے کی بات نہیں کی ،جمہوریت ہی ملک کومسائل سے نکال سکتی ہے۔