
اسلام آباد (ویب ڈیسک ،فوٹو :فائل )سابق صدرو پی پی پی کے شریک چیئر مین آصف زرداری کونیب نے زرداری ہاؤس اسلام آبادسےگرفتار کرلیا ۔
قبل ازیں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی گئی تھی ۔
آصف اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔عدالت کی جانب سے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایاگیا ۔
ٓ نیب پراسیکیوٹر نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ضمانت کی درخواستوں میں ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھے۔نیب کا موقف ہے کہ تفتیش مکمل کرنے کے لئے زرداری کی گرفتاری ضروری ہے۔
سابق صدر محفوظ شدہ فیصلہ سننے سے پہلے ہی عدالت سے روانہ ہوگئے۔آصف زرداری کو گرفتار کرنے کے لیے نیب کی ٹیم اسلام آباد میں زرداری ہاؤس پینچی جہاں ان کے وکلا اورنہب کی ٹیم میں بحث ہو ئی،مگر بعد ازاں انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔بلاول بھٹوزرداری نے کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔














