
اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو :فائل ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بے نامی اکاؤنٹ 30جو ن تک ظاہر کردیئے جائیں
ورنہ پھر موقع نہیں ملے گا
یہ بات انہوں نے قوم کے نام مختصرویڈیوپیغام میں کہی ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی سب سے کم ٹیکس اور سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں،ہم چارہزارارب سالانہ ٹیکس اکھٹا کرتے ہیں، ٹیکس کا نصف قرضوں کی اقساط کی ادائیگی میں جاتا ہے۔، باقی کے پیسوں سے ملک کے خرچے پورے نہیں ہوسکتے۔گزشتہ 10 سال میں پاکستان کا قرضہ 6 ہزار سے 30 ہزار روپے تک پہنچ چکا ہے
وزیراعظم عمران خا نے کہا کہ کہ ہمارے پاس وہ معلومات ہیں جو پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھی ،اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میںتمام لوگ شریک ہوںانہوں نے کہا کہ ، اسکیم کا فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کا مستقبل ٹھیک کریں، ٹیکس دیکر ہمیں موقع دیں کہ قوم کو اپنے پاؤں ¿ں پر کھڑا کرسکیں۔
لہٰذا 30 جون تک اپنے اثاثے اور بے نامی بینک اکاؤنٹس ظاہرکردیں۔




































