
اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کے ہاتھوں آصف زرداری کی گرفتاری ،پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں احتجاجی
مظاہروں کی کال دے دی.
پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نےآصف زرداری کی گرفتاری کی مذمت کی اورضلعی منتظمین کو احتجاج کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی قیادت کے خلاف حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے، مظاہرے عوام دشمن بجٹ اور مہنگائی کے خلاف بھی ہوں گے۔
۔اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت اور متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر چلنے کی منظوری بھی دی گئی۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ملک گیر عوامی رابطہ مہم بھی چلائیں گے۔














