
لاہور( ویب ڈیسک ،فوٹو: فائل )لاہورہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن لے رہنما اورشہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی
درخواست ضمانت مسترد کردی،جبکہ درخواست مستردہونے پر نیب نے انہیں کرفتار کرلیا۔
2 رکنی بنچ نےجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں آمدن سے زائد اثاثے اور رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی درخوست ضمانت کی سماعت کی۔ حمزہ شہبازعدالت میں پیش ہوئے۔
نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز میں درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہے۔مسترد کرکے ان پر جرمانہ عائد کیا جائے۔ان کے نیب پر الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے 2015 میں 36 کروڑ روپے سے مقامی آبادیوں کے نام پر رمضان شوگر ملز کیلئے نالہ تعمیر کیا۔
نیب کی جانب سے وکیل کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز شریف کو 7 نوٹسز بھیجے گئے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، حمزہ نے منی لانڈرنگ بھی کی اور مشکوک اکاو ¿نٹ کا انکشاف ہوا، ان کی رقوم منتقل کرنے میں پاکستان سے دو کمپنیاں ملوث ہیں جبکہ بیرون ملک بھی کمپنیاں ملوث ہیں۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس میں کہا کہ فیصلہ 100 فیصد قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، باہر کیا باتیں ہو رہی ہے ہمیں غرض نہیں، ہم صرف اللہ کو جواب دہ ہیں۔ عدالت نے سماعت کے بعد حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی ۔سماعت کے موقع پر نیب اہلکار بھی موجود تھے۔





































