
لندن :بانی ایم کیوایم کو اسکاٹ لینڈیارڈ نے گرفتار کرلیاگیاہے۔
گرفتاری صبح سویرے عمل میں آئی ،گرفتاری کے بعد بانی ایم کیوایم کو تھانےمیں منتقل کردیا گیا،نارتھ لندن میں ان کی رہائش گاہ کی تلاشی بھی لی گئی ،بانی ایم کیوایم کو ممکنہ طورپر 2016میں نفرت انگیز تقریر کرنے پر گرفتارکیا گیا ۔کارروائی میں 15افسران نے حصہ لیا ۔
اسکارٹ لینڈ یارڈ نے پاکستان کے ایک شخص کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اورکہا ہے کہ پاکستانی کو ریاست مخالف تقریر پر گرفتار کیا گیا ہے ۔





































