
اسلام آباد: سابق صدرآصف زرداری کو نیب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کو 11روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے
حوالے کردیا گیا ۔
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی ،اس موقع پر نیب نے عدالت سے آصف علی زرداری کے 14روزہ ریمانڈ کی استدعاکی تھی۔تاہم عدالت نے 11روازہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی۔
گزشتہ روز سابق صدرکو اسلام آباد ہائیکورٹ سے جعلی اکاؤنٹس کیس میں درخواست مسترد ہونے کے بعد زرداری ہاؤس اسلام آبادسے گرفتار کیا گیا تھا ۔آج آصف زرداری کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،جہاں عدالت نے11روزہ جسمانی ریمانڈ پر انہیں نیب کے حوالے کردیا۔














