دس سال میں 24ہزارارب کا قرضہ چڑھایا گیا،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم نے کہا ہے کہ جان بھی چلی جائےچوروں اورڈاکوؤں کو نہیں چھوڑوں گا۔ ملک کو ریاست مدینہ بنانےکی جدوجہد کررہے ہیں۔ریاست 

 مدینہ ایک دن میں نہیں بنی تھی۔ریاست مدینہ وہ  جہاں حکمران جواب دہ ہوتا ہے،نیب ہم نے نہیں بنائی ،نیب اور عدلیہ آزادہے،عمران خان بھی ان پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔ماضی میں سیاستدانوں کو فون کرکے فیصلےبتائے جاتے تھے۔آج ایسا ممکن نہیں ہے۔

قوم سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ زرداری کے کیس میرے دور میں نہیں بنے،اسمبلی جاتا ہوں تو یہ شور شرابہ کیاجاتاہے،میرا قصور کیا ہے میرا قصوریہ ہےکہ میں این آراونہیں دےرہا۔نوازشریف کے2دفعہ حکومت آئی دونوں دفعہ زرداری کوجیل میں ڈالا،نوازشریف مشرف سےڈیل کرکےباہر گئے۔مشرف نے این آراودے کرانہیں ملک میں بلالیا،سرے محل بک گیا،اس کا پیسہ ملک میں آناتھا۔نوازشریف60سال میں قرضہ 6ہزارارب تھا۔انہوں نےاسے10 سال میں 30ہزارارب کردیا۔دونوں نےمیثاق جمہوریت کےنام پر 5،5سال حکومت کرنےکا معاہدہ کیا۔

 

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری نے میثاق جمہوریت معاہدہ کیا،میں اسےمیثاق کرپشن سمجھتاہوں ،شہبازشریف کی دولت میں10سال میں85 فیصد اضافہ ہوا۔آصف زرداری کی 100ارب کی منی لانڈرنگ سامنےآئی ہے،ایان علی 5لاکھ ڈالر باہر لےجاتے پکڑی گئی، 75 مرتبہ ملک سے باہرگئی ،وہ کتنہ مرتبہ باہر پیسہ لے کرگئی ہوگئی 

ملک کا پیسہ چوری ہوکر باہرجارہا تھا۔ بیرون ممالک 10ارب ڈالرکی پراپرٹی موجود ہے،ملک کی سربراہی کرنے والوں نے منی لانڈنگ کی ،ملک کاپیسہ باہر لیجایا گیا،نوازشریف کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2018میں ساڑھے 19ارب ڈاکر کاخسارہ چھوڑ کرگئے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب اور چین نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی،میں اپنی سربراہی میں ہائی پاور کمیشن بنارہاہوں جس کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہوگاکہ10سال میں 24ہزارکا قرضہ کیسے چڑھایا گیا،اس میں آئی ایس آئی اورآئی بی سمیت دیگرادارے شامل ہوں گے،اب میں ان سے جواب مانگوں گا۔حکومت گرانےکی دھمکی دے کرکسی اور کوبلیک میں کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دنیا بھرمیں کم ٹیکس دیتی ہے،پاکستانی سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں،شور مچانےوالوں نے اکانومی کو کمزورکرنے کی کوشش کی۔قوم کو پتا ہونا چاہیے انہوں نے قوم کے ساتھ کیا گیا۔انہوں نےقوم کا دیوالیہ نکال کرافرا تفری مچائی ہوئی ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم کابیٹابیرون ملک ساڑھے 6کروڑکے فلیٹ میں رہتا ہے۔تینوں بڑے گھروں کے اربوں ڈالر باہرپڑے ہیں،22 سال سے کہہ رہا ہوں کہ ملک میں کرپشن ہوئی ہے،عوام کو پتا چل جانا چاہیے،شہبازشریف علاج کیلئے باہرچلا گیا،کیا انہوں نے کبھی کوئی اسپتال نہیں بنایا جہاں ان کا علاج ہو۔ملک کاپیسہ حوالہ ہنڈی سے باہربھیجا گیا۔