خوف زدہ وزیراعظم نےآدھی رات کوقوم سےخطاب کیا

پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےوزیراعظم عمران خان کےخطاب پرتبصرہ کرتےہوئےکہاہےکہ یہ ایک خوف زدہ وزیراعظم کا آدھی رات

کو قوم سےخطاب تھا۔

اپنےٹوئیڑبیان میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوخوف ہےکہ وہ پی ٹی آئی ایم ایف کابجٹ پاس نہیں کرواسکتے اوران کی حکومت گرجائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نےمزید کہا کہ کوئی بھی ذی شعورشخص ٹیکسزمیں اضافے،مہنگائی اور بے روزگاری کےحق میں ووٹ نہیں دےگا ،یہ بجٹ ایک معاشی خودکشی ہے،ہم اسے اسمبلی میں پاس ہونے نہیں دیں گے۔