ڈالر کی اونچی اڑان جاری ،روپیہ گراوٹ کا شکار

کراچی ( رنگ نو ڈیسک )ملک میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ،انٹر بینک میں ڈالر 157روپے

کی سطح کو چھونے کے قریب پہنچ گیا

کاروباری ہفتے کے پہلے دن پیر کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا اور ڈالر کی قدر میں ایک روپے بیس پیسے کا اضافہ ہوگیا،جس سے ڈالر تاریخ کی نئی بلند سطح

156.96روپے پر آگیا ۔ادھر اوپن  کرنسی مارکیٹ میں ڈالر79پیسے اضافے سے  156.80پیسے کی سطح کو چھو گیا ہے۔