
اسلام آباد (ویب ڈیسک ۔فوٹو:فائل ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے
کہاہے کہ مریم صفدراور بلاول بھٹو کی ملاقات پر بینظیر کی روح بے چین ہوگی۔ فادرزڈے پر دونوں بچوں نے اپنے اپنے ابو کو یاد کیا۔نابالغ اپوزیشن کے پاس سوائے شور مچانے کے اور کچھ نہیں ۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نےکہاکہ پوری قوم کی نظریں پاک بھارت میچ پر لگی ہوئی ہیں ،مگررائیونڈ میں فاروڈ ڈے کے موقع پردونوں بچوں ن اپنے اپنے ابو کو یاد کیا۔ مریم اورنگزیب کے نفسیاتی علاج کیلئے میں خود ہی کافی ہوں،پاکستان کی اعلیٰ عدالت نے مریم صفدر کو نا اہل قرار دیا ہے،مریم صفدر بیرونی ایجنڈے پر منتخب حکومت پر تنقید کررہی ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہحکومت اتحادیوں کیساتھ ملکر وفاقی بجٹ منظور کرائے گی۔سزا یافتہ شہزادی کا آج کا اعلامیہ عمران خان کے ایجنڈے کی جیت ہے،
انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی ملاقات میں عدم موجودگی انتشار اور دھڑے بندے کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ ہاتھ ملتا رہ جائے گا۔ محل میں بیٹھ کر تیتر بٹیر کھاکر عوام کی ہمدردی کیسے کی جاسکتی ہے،انکوائری کمیشن تمام وزارتوں میں ماضی میں کی گئی بدعنوانیوں کی تحقیقات کریگا،پہلی مرتبہ سیاسی اور عسکری قیادت آئیڈیل ماحول میں کام کررہی ہے۔




































