
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ درست نہیں تھا۔
ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کا مشورہ دیا تھا۔
نعیم الحق نے کہا کہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا ریکارڈ انتہائی ناقص ہےاوراسی کے دوران اس بات کی آزمائش ہوتی ہے کہ آپ ذہنی طور پر کتنے مضبوط ہیں۔














