سندھ کےبجٹ کا مقدر وفاقی بجٹ سےجڑاہے،فردوس عاشق

وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ کے بجٹ کا مقدر وفاقی بجٹ سے جڑ اہے

،عمران خان کی عداوت میں سندھ سے دشمنی نہ کیا جائے۔

ٹوئیٹر پر اپنے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نومولودسیاست دان سیاسی بلوغت سے عاری ہیں ۔ عمران خان کی عداوت میں سندھ کے عوام سے دشمنی نہ کریں۔عمران خان کی عداوت میں سندھ کے عوام سے دشمنی نہ کریں،جو جماعتیں انتخابات میں شکست خوردہ مولانا کی خدمات لے رہی ہیں،اندازہ ہوتا ہے کہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں ۔

بجٹ میں تقریبا ً 200 ارب روپے سندھ کیلئے اضافی رکھے ہیںجو کا وفاق کی اکائیوں کو اہمیت دینے کا واضح ثبوت ہے۔ بجٹ منظور نہ ہونے دینے کے اعلان کرنیو الے وفاق و صوبوں کی ترقی میں سنجیدہ نہیں۔